• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران صاحب بتا دیں آپ کو کون بلیک میل کررہا ہے، مریم اورنگزیب

عمران صاحب بتا دیں آپ کو کون بلیک میل کررہا ہے، مریم اورنگزیب 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ’’عمران صاحب‘‘ آج بتا ہی دیں کون بلیک میل کر رہا ہے؟ اور آپ بلیک میل کیوں ہو رہے ہیں ؟،نواز شریف کاشکریہ ادا کریں جس کے منصوبوں پرتختیاں لگا رہے ہیں،آپکاجھوٹ عوام کواب برداشت نہیں، کابینہ کے اجلاس اور وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’’ عمران صاحب‘‘ آپ کی ذمہ داری عوام کو پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری دینا ہے،آٹا، چینی اور پیڑول چوری پر بھی قانونی پہلوئوں پہ غور کریں، آپ کے جھوٹ ، کرپشن اور بے بنیاد الزامات عوام کو اب برداشت نہیں جو وزیراعظم کابینہ کا اجلاس معیشت اور عوام کو روزگار دینے کیلئے نہیں بلکہ سیاسی انتقام کے بلاتا ہو اُس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔

تازہ ترین