پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دو جانے مانے نام یاسر حسین اور حرا مانی کی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں کو بھارتی گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
دونوں اداکار بھارتی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کے گانے پر ڈانس کررہے ہیں۔
2001 میں ریلیز ہونے والی فلم میں یہ گانا اداکار رہتک روشن اور کرینہ کپور پر فلمایا گیا تھا، حرا مانی اور یاسر حسین نے بھی ویڈیو میں بالکل ہرتھیک اور کرینہ کی طرح ڈانس کیا ہے ۔
بھارتی اداکاروں کی بلکل درست کاپی کی وجہ سے بھی پاکستانی فنکاروں کی اس ویڈیو کو غیر معمولی پزیرائی مل رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر دونوں کی ڈانس پرفارمنس کو بے حد پسند کیا جارہا ہے، ویڈیو کسی شادی کی تقریب میں بنائی گئی ہے۔