وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کیلئے کابینہ کمیٹی نے انتظامیہ کے ساتھ مل کرسیکیورٹی پلان ترتیب دئیے ہیں،کووڈ 19 ایس او پیزپرعمل درآمد یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔
راجہ بشارت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پر مبنی مواد پرسخت کارروائی کا حکم دیا ہے، سوشل میڈیا پر اب تک 203 شکایات ملیں جن کیخلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9ویں اور 10 ویں محرم کوموٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی،جہاں ضرورت پڑی، رینجرز اور فوج کو بھی بلایا جا سکتا ہے۔