• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے بڑے بیٹے سید مظفر علی شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور  افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 اپنے ایک تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے  مظفر علی شاہ کے انتقال پر سید قائم علی شاہ اور ان کی صاحبزادی نفیسہ شاہ سمیت جیلانی خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

پی پی پی چیئرمین کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی قیادت سمیت پوری پارٹی آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ میں دعاگو ہوں، کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم مظفر علی شاہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)

تازہ ترین