• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید کی میری بیٹی سے شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں، والد ڈاکٹر ماہا


کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا کی خودکشی سے متعلق ا ن کے والد آصف علی شاہ نے کہا ہے کہ جنید میری بیٹی کو دھمکاتا تھا، جنید اور ماہا کی شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ڈاکٹر ماہا کے والد آصف علی شاہ کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ مجھے میری چھوٹی بیٹی نے ماہا کی خودکشی کے بعد معاملات سے آگاہ کیا، جنید کی بہن مہوش میری بیٹی ماہا کی دوست تھی اور اس نے ماہا کو جنید سے ملوایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنید میری بیٹی کو دھمکاتا تھا، جنید اور میری بیٹی کی شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں، جنید نے میری بیٹی کو زدوکوب بھی کیا اور یہ پورا ایک ریکٹ ہے۔

آصف علی شاہ نے بتایا کہ میری بیٹی کو عرفان قریشی کے گھر میں نشہ دیا گیا، اس گروہ کا کام ہی یہ ہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ گروہ خاندانی لڑکیوں کو نشہ کا عادی بناتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نجی اسپتال کی ڈاکٹرماہا کی مبینہ خودکشی کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد سے پولیس تحقیقات جاری ہے اور اس سلسلے میں ڈاکٹر ماہا کی فیملی اور دوستوں کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین