جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر و سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے قوم کو تبدیلی کے سبز باغ دکھا کر دھوکا دیا۔
جماعتِ اسلامی پاکستان کے مرکز منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے 79 ویں یوم تاسیس پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کا چہرہ سب کے سامنے عیاں ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ 72 سال بعد بھی ملک پر وہ لوگ قابض ہیں جن کا مقصد اسٹیٹس کو ہے، جماعتِ اسلامی پورے ملک کو ایک امت بنانا چاہتی ہے۔
امیرِ جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا ہے کہ شفاف الیکشن ہوئے تو جماعتِ اسلامی سرپرائز دے گی، کارکن باہر نکلیں اور عوام سے رابطہ کریں۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
سراج الحق کا مشیروں کیلئے آئین کےتحت حلف اٹھانے کا مطالبہ
جماعتِ اسلامی کے یومِ تاسیس پر امیر العظیم،قیصر شریف اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔