• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مرکزی جلوسِ یومِ عاشور کیلئے 6368 پولیس اہلکار تعینات

کراچی میں یومِ عاشور کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے کراچی پولیس کے 6 ہزار 368 اہلکار اور آر آر ایف کی 3 کمپنیز تعینات کی گئی ہیں۔

کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق شہر میں پولیس جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مرکزی جلوس کی گزر گاہوں پر سخت سیکیورٹی کی گئی ہے، جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 6368 اہلکار اور آر آر ایف کی 3 کمپنیز تعینات کی گئی ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 90 اسنائپرز جلوس کے اطراف تعینات ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

آج یوم عاشور، سخت سیکورٹی، مخصوص علاقوں میں موبائل سروس بند

پولیس ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں 513 مجالس اور 281 جلوسوں کے لیے 12 ہزار 455 افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

کراچی پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 10 محرم الحرام کے جلوس کے لیے ٹریفک کے متبادل روٹس کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

تازہ ترین