• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب کینال کے 9 مقامات پر متاثرہ اور کمزور پشتوں کی بروقت مرمت

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ترجمان واٹربورڈ کے مطابق واٹربورڈ نے ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی نگرانی میں موثر حکمت عملی اختیارکرتے ہوئے کراچی اور اس کے مضافات میں ہونے والی شدید بارشوں کے دوران برساتی پانی کے باعث 9مقامات سے متاثرہونے والی حب کینال کے کمزوراور بہہ جانے والے پشتوں کی بروقت مرمت مکمل کرلی ہے جبکہ اس دوران بجلی کے اچانک بریک ڈاون سے دو مرتبہ حب پمپنگ اسٹیشن کے قریب مین رائزنگ پھٹنے سے فراہمی آب میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا،واٹربورڈ کی بروقت کارروائی کے سبب شہرکو حب ڈیم سے فراہمی آب میں تعطل نہیں آنے دیا گیا،دوسری جانب واٹربورڈ کے دھابیجی ،پپری اور گھاروپمپنگ اسٹیشنوں پر بھی بارشوں کے دوران بجلی کے متعددبریک ڈاون ہوئے اور کراچی کو پانی فراہم کرنے والی واٹربورڈ کی اہم لائنیں پھٹنے کے 4واقعات میں شہر کو پانی کی فراہمی میں تعطل آیا، واٹربورڈ نے بھرپور اقدامات اور موثر کارکردگی کا م مظاہرہ کرتے ہوئے خراب موسم کے باوجود لائنوں کی مرمت کا کام جاری رکھا ۔

تازہ ترین