• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الزام لگانے والے نواز شریف کو عوام سے دور نہیں کرسکتے، مریم نواز

الزام لگانے والے نواز شریف کو عوام سے دور نہیں کرسکتے، مریم نواز 


بھلوال (نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ الزام لگانے والے عوام کو نوازشریف سے دور نہیں کرسکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور سے اسلام آباد جانے ہوئے بھیرہ سروس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے لاہور سے براستہ موٹروے اسلام آباد جاتے ہوئے بھیرہ سروس ایریا پر مختصر قیام کیا اور وہاں موجود لوگوں سے بات چیت کی۔ مریم نواز نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا کی استدعا کی۔

تازہ ترین