پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بولرز نے اچھی بولنگ کی جس وجہ سے جیت ملی، وہاب ریاض نے جو انیسواں اوور کیا اور معین علی کی وکٹ لی وہ ٹرننگ پوائنٹ تھا۔
میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ میچ میں دباؤ کے وقت سینئرز کی موجودگی کافی اہم ہوتی ہے۔ مجھے کچھ پوچھنا ہوتا ہے تو سینئر کھلاڑیوں سے پوچھتا ہوں۔ یونس خان سے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ بیٹنگ کرتے وقت کپتانی کا پریشر نہیں لیتا، فوکس صرف بیٹنگ پر ہوتا ہے۔ فیلڈنگ میں ہوتے ہیں تو پوری توجہ کپتانی پر ہوتی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نوجوان بیٹسمین حیدر علی کو زبردست ٹیلنٹ قرار دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔