• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی او سی اجلاس، تعلیمی اداروں کیلئے کورونا ٹیسٹنگ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے اجلاس میں تعلیمی اداروں کے لئے کورونا ٹیسٹنگ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ،گزشتہ روزوفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس میں سکولوں کے دوبارہ کھولے جانے اور تعلیمی اداروں کی حکمت عملی کی جانچ سے متعلق موجودہ حالات کے تناظر میں جائزہ لیا گیا، اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر کے 3 لاکھ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز نافذکرنا بڑا چیلنج ہے ، تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے مرتب شدہ پروگرام پر وزارت تعلیم نے اتفاق کیا ہے۔ تاہم بڑا چیلنج یہ ہے کہ ملک بھر کے 3 لاکھ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز اور صحت کے رہنما خطوط کو نافذ کرنا ہے اور اس سلسلے میں تمام تر توجہ اسی پر مرکوز ہے۔

تازہ ترین