• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بند تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست مسترد


اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست مسترد کر دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میں نے پہلے بھی پٹیشن دائر کی تھی، جس پر عدالت نے متعلقہ ادارے سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے سنجیدگی نہیں دکھا رہی۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت مفروضے کی بنیاد پر تو کوئی حکم جاری نہیں کر سکتی، یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ مفادِ عامہ کا اتنا اہم معاملہ ایگزیکٹو کے مدِ نظر نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیئے: اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے 3 ہفتے کیلئے بند

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایگزیکٹو کا کام ہے، ان کی ذمے داری ہے، انہیں اپنا کام کرنے دیں، پالیسی کا معاملہ ہے اور عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی۔

عدالتِ عالیہ نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کر دی۔

تازہ ترین