• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے 3 ہفتے کیلئے بند

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے اور میڈیکل کالجز 3 ہفتے کے لیے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی ادارے، یونیورسٹیاں اور ووکیشنل سینٹرز بھی تین ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں اسلام آباد کے تمام نجی اور سرکاری سے کیئر سینٹرز، اکیڈمیز اور ٹیوشن سینٹرز بھی بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں امریکا سے آئی خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں کیسز کی مجموعی تعداد 29 ہوگئی ہے۔

پمز حکام کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کی عمر تیس سال ہے، خاتون کو نجی اسپتال سے پمز لایا گیا اور حکام کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک ہے، خاتون کو ونٹیلیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے اور یہ اسلا م آباد میں کورونا کا پہلا کیس ہے۔

تازہ ترین