• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت منظور

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے معاملے میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے پولیس کو کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی 11 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کی گئی ہے۔

اس سے قبل آج ہی لاہور کی سیشن عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر سمیت 16 نون لیگی کارکنوں کی ضمانت خارج کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلوں پر سماعت 23 ستمبر تک ملتوی

عدالت نے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہونے پر عبوری ضمانت منسوخ کی تھی۔

لاہور کی سیشن عدالت نے ملزمان کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

تازہ ترین