مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ کے رہنماؤں، کارکنوں، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔
اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ نیازی حکومت کس قدر بزدل اور عدم تحفظ کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) بے شرمی اور ڈھٹائی سے انتقام کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔