• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سریاب روڈ کے قریب بم دھماکا، 4 افراد زخمی

کوئٹہ سریاب روڈ کے قریب بم دھماکا، 4 افراد زخمی 


کوئٹہ (خبرایجنسی) کوئٹہ سریاب روڈ کے قریب بم دھماکہ، 4 افراد زخمی،دھماکہ خیز مواد مسجد کے باہر کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کے قریب بم دھماکہ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداددی جارہی ہے، زخمیوںمیں زبیر احمد،مقبول احمد،صورت خان شامل ہیں، دھماکہ خیز مواد مسجد کے باہر کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔

تازہ ترین