• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت آباد میں گجر نالہ متاثرین کا احتجاج ختم

کراچی میں گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف کارروائی پر علاقہ مکینوں نے لیاقت آباد میں احتجاج کیا، پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔

مظاہرین نے لیاقت آباد اے وی ایل سی شریف آباد کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گجر نالے کے اطراف گھروں کو تجاوزات قرار دینا نا انصافی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ان کے گھروں کو گرانے کے لئے مارکنگ کرکے گئی ہے، گھروں کو گرایا گیا تو دھرنا دینگے۔

احتجاج کے باعث ناظم آباد اور لیاقت آباد 10 نمبر جانے والے روڈپر ٹریفک معطل ہوگیا، پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کئے جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔

تازہ ترین