• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے: شبلی فراز


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات و سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ کراچی کے مسائل ہمارے مسائل ہیں،کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات و سینیٹر شبلی فراز نے ایک بیان میں یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، یہاں کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

یہ بھی پڑھیئے: 10 محرم حق و صداقت کی سرفرازی کا دن ہے: شبلی فراز

شبلی فراز کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے 12 سالہ طویل اقتدار میں شہرِ قائد کو تباہ حال کیا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کراچی کی رونقیں اور بطور صنعتی شہر حقیقی شناخت بحال کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

تازہ ترین