محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے تعلیمی اداروں کے لیے ایس او پیز پر جاری کردیئے، جن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکول کھلنے سے پہلے کلاسز کی صفائی کی جائے۔ اسکولوں میں صابن، سینیٹائزر، فیس ماسک کی فراہمی یقینی بنائی جائے،
محکمہ تعلیم سندھ نے کہا کہ اسکول آنے والوں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے اسکولوں کے عملے اور طلبہ کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
اساتذہ اور عملے کا ٹیسٹ اسکول کھلنے سے پہلے اور طلبہ کا ٹیسٹ اسکول کھلنے پر ہوگا۔