• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نغمے میں الفاظ نہیں احساسات ہیں: عاصم اظہر

میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آر کے یومِ دفاع کے موقع پر ریلیز کیے جانے والے نغمے میں محض بول نہیں بلکہ اس میں احساسات شامل ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ ’ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم‘ کے بول صرف نغمے کے بولوں تک محدود نہیں بلکہ ان میں احساسات بھی شامل ہیں۔

عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداح کی جانب سے نغمے میں گلوکار کے حصے کی ویڈیو شیئر کی۔

خیال رہے کہ شہدائے پاکستان کوخراج عقیدت پیش کرنےکے لیے آئی ایس پی آر نے خصوصی نغمہ ’ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم‘ ریلیز کیا ہے۔

اس نغمے کو پاکستان کے نامور گلوکاروں نے اپنی خوب صورت آواز میں ریکارڈ کروایا ہے، نغمے میں وطن کے لیے قر بانی دینے والے پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

خصوصی نغمے کو نامور گلوکار علی عظمت، علی حمزہ، علی نور اور عاصم اظہر کی خوب صورت آواز میں پیش کیا گیا ہے۔

تازہ ترین