• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ایئر پورٹ: منی لانڈرنگ کا الزام، 12 افراد گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملتان میں منی لانڈرنگ کے الزام میں ایئر پورٹ سے 6 مسافروں سمیت 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق ملتان ایئر پورٹ سے گرفتار کیے گئے 6 مسافر نجی ایئر لائن کے ذریعے دبئی جا رہے تھے۔

ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے مذکورہ 6 مسافروں کے قبضے سے 1 لاکھ 80 ہزار ریال برآمد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

ملتان ایئر پورٹ سے مسافر پستول اور گولیوں سمیت گرفتار

ایف آئی اے نے ان مسافروں کو ایئر پورٹ چھوڑنے آنے والے 6 افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے، گرفتار کیے گئے تمام افراد سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین