جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے میں جنگ اور جیو نیوز کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مظاہرین کاکہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ جنگ گروپ کو حق اور سچ کہنے کی سزا دی جا رہی ہے۔