• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان مختار کا پہلی بار دل کب ٹوٹا تھا ؟

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کا سب سے پہلی بار دل 15 سال کی عمر میں ٹوٹا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے: عثمان خالد بٹ نے اپنی شادی کیلئے عثمان مختار سے مدد مانگ لی

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار عثمان مختار کے انٹرویو کا ایک چھوٹا سا کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنی نجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے اپنے پہلے کرَش اور دل ٹوٹنے سے متعلق بات کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے: سارہ خان کی شادی کی وجہ عثمان مختار ہیں؟

عثمان مختار  سے میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اُن کا دل پہلی بار کب ٹوٹا تھا جس پر عثمان مختار کا کہنا تھا کہ ’اُن کا سب سے پہلی بار جب دل ٹوٹا تھا اُس وقت وہ 14 سے 15 کے تھے، اُنہیں ایک لڑکی پسند آئی تھی جسے اُنہوں نے اپنی پسندیدگی سے متعلق بتایا بھی تھا مگر اُس لڑکی نے اُنہیں منع کر دیاتھا۔


وائرل ہوتی ویڈیو میں عثمان مختار اپنے پہلے کرش سے متعلق بات کرتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ ’اُنہیں زندگی کا پہلا کرش چوتھی کلاس میں ایک لڑکی پر آیا تھا جو اُنہیں بہت پسند تھی مگر وہ اس سے بات نہیں کر پائے اور نہ ہی اُس لڑکی کو بتا سکے کہ وہ اسے پسند کرتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’ اُس لڑکی کا تعلق  آرمی خاندان سے تھا ، ایک سال بعد لڑکی کے والد کی کسی دوسرے شہر میں پوسٹنگ ہو گئی تھی اور وہ لڑکی شہر چھوڑ گئی تھی، اُس کے بعد وہ اُس لڑکی سے کبھی نہیں ملے۔‘

تازہ ترین