• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی خاتون میچ ریفری بننا اعزاز کی بات ہے، ثمن ذوالفقار


پاکستان میں پہلی خاتون میچ ریفری ثمن ذوالفقار کاکہنا ہے کہ ملک میں کرکٹ کی پہلی میچ ریفری بننا میرے لیے اعزاز ہے، یہ موقع دینے پر پی سی بی کی شکر گزار ہوں۔

ثمن ذوالفقار کا شمار پاکستان میں نئی تاریخ رقم کرنے والی خواتین میں ہوتا ہے ، وہ اس سال بھی ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے ریفری پینل میں واحد خاتون میچ ریفری ہیں ۔

ضلع قصور کے مشہور قصبے الہ آباد سے تعلق رکھنے والی ملک کی پہلی خاتون میچ ریفری ثمن ذوالفقار اپنا شوق پورا کرنے کے لیے کرکٹ میچ ریفری کے شعبے سے وابستہ ہیں ۔

انہوں نے اسپورٹس سائنسز میں ماسٹرز کرنے کے دوران اپنی دلچسپی کرکٹ میں بڑھتی محسوس کی ، تعلیم کے دنوں میں کرکٹ تو کھیلی اور امپائرنگ کے کورس کے بعد ریفری شپ کی طرف آ گئیں۔

ثمن ذوالفقار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا اگلا ہدف پی ایس ایل اور انٹر نیشنل میچز سپر وائز کرنا ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ پی سی بی خواتین کے لیے مواقع فراہم کر رہا ہے اور اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

تازہ ترین