• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری کی میرپورخاص آمد، انتظامیہ نے انہیں ماموں بنادیا

بلاول کو میرپورخاص کی انتظامیہ نے ماموں بنادیا 


میرپورخاص(نامہ نگار/سلیم آزاد)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی میرپورخاص آمد کے موقع پر انتظامیہ نے انہیں ماموں بنا دیا۔

میرپورخاص کے تعلقہ سندھڑی میں واقع سندھڑی ایئر بیس سے بلاول بھٹو کی میرپورخاص آمد کے موقع پر گزرگاہ پر اتوار کو راتوں رات بارش اور سیلاب کے متاثرین کے لیئے نہایت صاف ستھری خیمہ بستی بناکر مخصوص متاثرین کو اس میں بیٹھادیاگیا،اس کے علاوہ محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹرز اور عملہ کے ساتھ ایک میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری کی کوریج کے لیئے وہاں جانے والے صحافیوں کو مقامی افراد نے بتایا کہ خیمہ بستی اور میڈیکل کیمپ بلاول بھٹو کو دکھانے کے لیئے راتوں رات قائم کیئے گئے ہیں جبکہ متاثرین بارش کو ازیت ناک صورتحال کا سامنا ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے گزرنے کے بعد میڈیکل کیمپ ختم کرکے وہاں مقرر عملہ گھروں کو روانہ ہوگیا۔

تازہ ترین