اسلام آباد (خصوصی رپورٹ،آئی این پی) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی اور ان کے بیٹے عبداللہ خاقان سمیت تمام ملزمان کوآئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے ملزمان کو آئندہ سماعت پر ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔پیر کو سماعت کے دوران سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور دیگر عدالت پیش ہوئے اس موقع پر عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایاکہ 5 نئے ملزمان کو شامل کر کے ایل این جی کا ضمنی ریفرنس بھی دائر کر دیا گیا ہے۔