• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سیکش کے بعد جَلد صحتیابی کیلئے 4 مفید ٹپس

ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کل سی سیکشن ڈلیوری سے بچنا نا ممکن سی بات ہے مگر اس طریقہ کار سے گزرنے کے بعد چند مثبت عادات اپنا کر جَلد صحت یاب ہوا جا سکتا ہے ۔

آبسٹیٹریشن اور گائیناکولوجسٹ کے مطابق نارمل ڈلیوری کے مقابلے میں سی سیکشن طریقہ کار کے بعد صحت یاب ہونے میں زیادہ وقت درکار ہوتا ہے، سی سیکشن کے 48 گھنٹوں تک مریضہ کو ’ نوزیا ‘ یعنی متلی محسوس ہوتی رہتی ہے، اس کے علاوہ سیزیریئن یعنی سی سیکشن کے بعد دوبارہ سے صحت یاب ہونے اور عام روٹین میں داخل ہونے میں اگر کوئی پیچیدگی نہ پیش آئی ہو تو کم از کم 6 ہفتے درکار ہوتے ہیں جبکہ اس سے زیادہ کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے ۔

ماہرینِ نسوانی امراض کے مطابق ان 6 ہفتوں کے دوران اپنا خیال ر کھ کر اور چند احتیاطی تدابیر پر باقاعدگی کے ساتھ عمل کر لیا جائے تو جَلد صحت یابی کے ساتھ بعد میں کسی پریشانی کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

آبسٹیٹریشن اور گائیناکولوجسٹ کی جانب سے تجویز کی گئیں احتیاطی تدابیر مندرجہ ذیل ہیں :

جسمانی سرگرمیاں محدود رکھیں

سیزیریئن کے بعد جتنا ممکن ہو سکے آرام کریں ، ہلکی پھلکی ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کی گئی والک کے علاوہ دوسرے کاموں سے پرہیز کریں، 16 ہفتوں تک وزن اٹھانے اور کھسکانے سے گریز کریں، جَلد صحت یاب ہونے کے لیے نیند کا خاص خیال رکھیں، یاد رکھیں جتنا سوئیں گی اتنا ہی جلدی عام روٹین کی جانب آئیں گی ۔

دوا کا لازمی اور وقت پر استعمال

سی سیکشن کے بعد لازمی ہے کہ ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کی گئی بلڈ پریشر، شوگر ، خون کو پتلا رکھنے والی، پین کلرز اور دیگر دواؤں کا لازمی اور وقت پر استعمال کریں تا کہ جَلد درد سے نجات حاصل کر سکیں، ان دواؤں کے استعمال سے دودھ پلانے والی ماؤں پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا ۔

آپریشن ( ٹانکوں ) کا خاص خیال رکھیں

ماہرین صاف ستھرائی کو بہت ترجیح دیتے ہیں، خود کی صفائی کا خاص خیال رکھیں ، آپ کے صاف رہنے سے آپ کے بچے پر بھی مثبت اثر پڑے گا، 16 ہفتے گزرنے کے بعد اپنی معالج سے مشورے کے بعد ورزش کا آغاز کریں، اس سے قبل زیادہ آرام اور بھاگ دوڑ کم رکھیں ۔

غذا کا خاص خیال رکھیں

حمل کے دوران غذا  کا خیال رکھنے کے بے شمار فوائد ہیں جس میں سب سے پہلا فائدہ ڈلیوری کے دوران مریضہ کو خون کی ضرورت نہیں پڑتی ، دوسرا یہ کہ ماں اور بچے کی صحت اچھی رہتی ہے، تیسرا یہ کہ بچہ صحت مند بغیر کسی غذائی کمی کے دنیا میں آتا ہے، سی سیکشن کے بعد بھی غذا کا خاص خیال رکھنا چاہیے، اس دوران نیم گرم سوپ، سبزیاں، پھل اور گوشت خصوصاً مچھلی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے ۔

تازہ ترین