اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی کلفٹن میں گھر ضبطی کے خلاف درخواست پر سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
سابق صدر کی درخواست کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔
احتساب عدالت اسلام آباد نے آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی درخواست پر دلائل کے لیے مہلت کی استدعا منظور کر لی۔
احتساب عدالت نے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے آصف علی زرداری کا کلفٹن کراچی میں واقع گھر ضبط کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
نیب کو ضبط شدہ گاڑیوں کے استعمال سے روک دیا گیا
زرداری پر فردِ جرم، کارروائی ایک بار پھر مؤخر
اس ضمن میں نیب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری کا گھر کرپشن اور منی لانڈرنگ کی رقم سے بنا ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے نیب کے اس اقدام کے خلاف احتساب عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔