کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارعدنان صدیقی نے پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کردیا۔تفصیلات کے مطابق عدنان صدیقی نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملکہ ترنم کا مشہورگیت بانسری کی دھن پر بجایا ہے۔ملکہ ترنم کا 1965 کی جنگ میں گایا ہوا گانا ’ اے وطن کے سجیلے جوانوں‘ اداکار نے بانسری پر بجایا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔انسٹاگرام پرویڈیو شیئرکرنے والے اداکارنے کیپشن میں لکھا کہ یوم فضائیہ پر جوانوں کو ملکہ ترنم کے اس گانے سے چھوٹا سا خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔اداکارکے فالوورزنے پوسٹ پر کیے جانے والے تعریفی تبصروں میں ان کی اس کاوش کی تعریفیں کیں۔ انہوں نے لکھا پاک فضائیہ کے جوانوں کی قربانی کا اعتراف کرتے ہوئے ’ہمارے نوجوان بہادر اور وطن پر قربان ہوتے ہیں اور وہی ہمارے آسمانوں کے سچے ہیرو ہیں۔ ان کی وطن سے بے لوث محبت اورقربان ہونے کا جذبہ ہمیں پیغام دیتا ہے کہ ان جوانوں کیلئے وطن کی شان و شوکت سے آگےکچھ نہیں‘ ۔عدنان صدیقی اس سے قبل بھی بانسری پر بہت سی دھیں بجا چکے ہیں۔