• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریا چکرورتی کے والد نے فوج سے مدد مانگ لی

بھارت کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کی گرفتاری کے بعد اُن کے والد ’اندر جیت‘ نے فوج سے مدد طلب کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں ایک نیا موڑ آگیا، گزشتہ روز نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم نے ریا چکرورتی کو سشانت کو ڈرگس کا عادی بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریا کے والد کی جانب سے اپنی بیٹی کی گرفتاری کے بعد کئی پیغامات سامنے آئے ہیں، ریا چکرورتی کے والد اندرجیت چکرورتی نے ریا کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر کہا کہ ’کوئی بھی باپ اپنی بیٹی کے ساتھ ہونے والی ناانصافی برداشت نہیں کرسکتا۔ مجھے مرنا چاہیے۔‘

اندرجیت چکرورتی نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ ریا کی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی ہے جبکہ کیس کی اگلی سماعت جمعرات یعنی 10 ستمبر کو ہوگی۔

ریا کے والد نے ایک اور پیغام میں کہا کہ ’میں سشانت کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں، آج وہ بھی کافی اُداس ہوگا۔‘


اندرجیت چکرورتی سابق بھارتی فوجی ہیں، انہوں نے اپنی بیٹی کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک اور ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نےاپنے تمام فوجی دستوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے آپ لوگوں سے اس سے قبل کبھی مدد نہیں مانگی۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’لیکن آج ایک بے یارو مددگار باپ کی حیثیت سے میں آپ کی حمایت کا طلب گار ہوں۔‘ اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے ہیش ٹیگ کے ساتھ ’#JusticeForRhea‘ لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سشانت سنگھ کی سابقہ دوست ریا چکرورتی گرفتار

واضح رہے کہ رواں ماہ 5 ستمبر کو این سی بی نے ریا کے بھائی شووک چکرورتی اور سشانت کے ہاؤس مینیجر سیموئل مرانڈا کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ریا چکرورتی کے والد کا بیٹے کی گرفتاری پر ردّ عمل

یہ بھی پڑھیے: ریا چکرورتی کا بھائی اور سشانت کا مینجر گرفتار

بیٹے کی گرفتاری پربھی اندر جیت چکرورتی نے اپنا رد عمل ظاہر کیاتھا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں طنز کرتے ہوئے لکھاتھا کہ ’مبارک ہو بھارت، آپ نے میرے بیٹے کو گرفتار کرلیا، مجھے یقین ہے اس لائن میں اگلا نمبر میری بیٹی اور پھر نہ جانے کس کا ہوگا ۔ آپ نے ایک متوسط گھرانے کو ختم کردیا اور یہ سب کچھ انصاف کے تحت ہورہا ہے ۔ ‘

تازہ ترین