انعام غنی نے پنجاب کے نئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
پولیس ہیڈ کوارٹر لاہور میں آئی جی پنجاب انعام غنی کی آمد کے موقع پر پولیس کے دستے نے انہیں سلامی دی۔
نئے آئی جی پنجاب انعام غنی نے اپنے دفتر میں پولیس افسران سے ملاقات کی۔
اس سے قبل انہوں نے سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر سے ان کے گھر پر ملاقات بھی کی۔
سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر چارج چھوڑنے دفتر نہیں آئے ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گزشتہ روز سی سی پی او لاہور سے اختلافات پر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو تبدیل کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
نئے آئی جی پنجاب کیلئے 4 نام تجویز
پنجاب: 2 سال میں 5 آئی جیز تبدیل ہوچکے ہیں
برطرف انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب شعیب دستگیر کی جگہ انعام غنی کو آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔