• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب روزگار اسکیم میں 30 ارب کے قرضے دیں گے: فیاض چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت 30 ارب روپے سے زائد کے قرضے فراہم کیئے جائیں گے۔

ایک بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کو روزگار کی فراہمی حکومت کا اولین ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے یا موجودہ کاروبار کو بڑھانے کے لیے آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا اسکیم کے تحت امیدواران ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ حاصل کر سکیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ خواجہ سراء بھی قرضوں کے ذریعے معاشی خود کفالت حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: فیاض چوہان شہباز شریف کا بیان حلفی سامنے لے آئے

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پنجاب روزگار اسکیم میں خواتین کے لیے مارک اپ کم رکھا گیا ہے۔

پنجاب کے وزیرِ اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسکیم کو جلد از جلد لانچ کرنے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین