وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اپنے حلقے کے ایک ریسٹورنٹ میں ناشتہ کرنے پہنچ گئے۔ ووٹرز فیاض چوہان کو بغیر پروٹوکول اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے۔
فیاض الحسن چوہان نے ریسٹورنٹ میں اپنے دوستوں کے ساتھ حلوہ پوری کا ناشتہ کیا۔ وہاں موجود لوگوں نے وزیرِ اطلاعات فیاض چوہان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔
فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ووٹرز کو ہر لمحہ دستیاب ہیں، حلقے کے عوام کی ہر خوشی اور غم میں شریک ہوتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ہر سپاہی عوامی ہے۔