لاہور(آئی ا ین پی ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ایک شخص کے جانے سے اداروں میں کام نہیں رکتے، وفاقی وزیرفواد چوہدری کو متعدد مرتبہ سمجھایا ہے۔
فواد چودہدری کے دماغ میں بھوسہ بھرا ہوا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت میں ہرتعیناتی پر مشاورت ہوتی ہے،آئی جی پنجاب کی تبدیلی معمول کی کارروائی ہے۔
میرے خیال میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری ہمیشہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہیں، وہ باز آنے والے نہیں ہیں ۔
بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت اور قانون سازی کے شعبوں میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔