• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اشرف کی والدہ نے اُنہیں گالیاں کیوں دیں؟

ڈرامہ انڈسٹری کے ہر دل عزیز اداکار عمران اشرف نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اُن کی والدہ نے اُنہیں 15 منٹ تک گالیاں دیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران اشرف نے گزشتہ روز ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ ایک پرانی تصویر شیئر کی تھی اور ایک اور تصویر میں اپنی والدہ کے لیے ایک خوبصورت پیغام جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: عمران اشرف کی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل

عمران اشرف کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری میں جو تصویر شیئر کی گئی تھی اُس میں وہ بہت چھوٹے نظر آرہے ہیں جبکہ اُن کی والدہ بھی جوان دکھائی دے رہی ہیں اور تصویر کافی پرانی لگ رہی ہے۔


اس کے علاوہ عمران اشرف نےجو اگلی تصویر شیئر کی ہے اُس میں انہوں نے اپنی اور والدہ کی مذاحیہ گفتگو شیئر کی ہے۔ تصویر میں لکھا ہے کہ ’مشک‘ کا ٹرین والا شوٹ دیکھ کر میری امی نے 15 منٹ مجھے گالیاں دیں اور پھر کہا کہ اگر تمہیں کچھ ہوجاتا تو میں کیا کرتی؟‘

عمران اشرف نے مزید لکھا کہ انہوں نے 15 منٹ والدہ سے معافی مانگی اور پھر پوچھا کہ امی یہ بتاؤ کہ تمہارا بیٹا لگ کیسا رہا ہے؟ جس پر امی نے جواب دیا کہ ’ہیرو ، فلمی ہیرو۔‘

پوسٹ کے آخر میں عمران اشرف نے مداحوں سے اپنی والدہ کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 25 اگست کو بھی اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی خراب صحت کے حوالے سے بتاتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ ’والدہ کی طبیعت خراب ہے تو براہ مہربانی اُن کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔‘

تازہ ترین