• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کیساتھ ظلم کرنے والوں کو سخت سزا بھگتنا ہوگی، عثمان بزدار


وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ ظلم کرنے والوں کو سخت سزا بھگتنا ہوگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس میں پیش رفت کا ذاتی طور پر جائزہ لے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کے لیے ہدایات دے دی ہیں، ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے سائنٹفک اور جدید انداز سے تحقیقات آگے بڑھ رہی ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ملزمان نے انتہائی گھناؤ نے فعل کا ارتکاب کیا ہے، خاتون کے ساتھ ظلم کرنے والوں کو سخت سزا بھگتنا ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی میں یقینی بنائیں گے۔ 

تازہ ترین