• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہری کا تیراکی دوران جگلنگ کا ورلڈ ریکارڈ


امریکا میں ایک شخص نے سوگلنگ (سوئمنگ کے ساتھ جگلنگ) میں 101 کیچز کرکے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروالیا۔

امریکی ریاست اوریگن کے ایک اسکول ٹیچر باب ایونس نے یہ کارنامہ سن سیٹ کے ایک پول میں انجام دیا۔

انہوں نے 5 گیندوں کے ساتھ تیراکی کرتے ہوئے گیندوں کو جگل کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے پراعتماد طریقے سے 101 مرتبہ گیندوں کو کیچ کیا اور اپنا نام سوگلنگ میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروایا۔

باب ایونس نے بتایا کہ گینیز نے اپنے رولز کو سخت کیا جس کے مطابق اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ گیند پانی کی سطح کو نہ چھوئے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ تیراکی کرتے ہوئے 4 گیندوں کی مدد سے  224 کیچز لے چکے ہیں، تاہم اس دوران گینیز کے پاس 4 گیندوں سے سوگلنگ کی کیٹیگری موجود نہیں تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے کے لیے انہوں نے کئی ماہ اس کی پریکٹس کی۔

تازہ ترین