• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) برطانیہ اور یورپ میں تجارت اور سرمایہ کاری پر وزیراعظم کے مشیر صاحبزادہ جہانگیر نے کہا ہے کہ ملک میں مختلف جہتی استعداد کے پیش نظر مختلف غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ معروف آسٹریلوی بزنس ٹائیکون اینڈریو فاریسٹ، جن کے مجموعی اثاثوں کی ملکیت 14.8 بلین ڈالر ہے اور وہ فورٹیسکیو میٹلز گروپ کے سابق سی ای او ہیں، حال ہی میں اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور پاکستان میں گرین ٹیکنالوجی پروجیکٹس میں تقریباً 10 بلین ڈالر سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین