لاہور موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے، کھوجیوں کی نشاندہی اور شواہد پر 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب انعام غنی کے مطابق حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے ہیں، جن کی رپورٹس کاانتظار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جائے وقوع کے اطراف میں 5 کلو میٹر تک مشتبہ پوائنٹس مارک کر لیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایف آئی آر کے مطابق ملتے جلتے حلیے والے 15مشتبہ افراد کی پروفائلنگ کی ہے، 3 مختلف مقامات سے جیو فینسنگ کے لیے موبائل کمپنیز کے ڈیٹا کا تجزیہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
خاتون کے ساتھ زیادتی، سینیٹ کمیٹی نے نوٹس لے لیا
زیادتی کے دوران خاتون پر ڈنڈوں سے تشدد کیا گیا، پولیس
خاتون سے زیادتی کرنیوالے ملزمان کے گاؤں تک پہنچ گئے: آئی جی پنجاب
وزیراعظم کا معصوم بچی اور خاتون سے زیادتی کا سخت نوٹس
خاتون سے زیادتی، ملزمان تک پہنچنے کیلئے ثبوت مل گئے، آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب انعام غنی کا مزید کہنا ہے کہ لوکل کیمروں سے ویڈیو ریکارڈنگ لے کر مشتبہ افراد کی شناخت کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں پیش کیا جائے گا۔