• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے، وفاقی وزراء اسد عمر اور شبلی فراز بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ ہیں۔

کوئٹہ پہنچنے پر وزیرِ اعظم عمران خان کا وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور کابینہ کے اراکین نے استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان ن نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتِ حال سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔

وزیرِ اعظم اپنے ایک روزہ کوئٹہ کے دورے کے دوران بلوچستان کے صوبائی وزراء سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیرِ اعظم کی کوئٹہ آمد، بولان میڈیکل اسپتال کا دورہ

اس دورے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کو بلوچستان میں بارشوں کے نقصانات، ریلیف، امن و امان کی صورتِ حال، ترقیاتی اور ہاؤسنگ منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

تازہ ترین