• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر اسد عمر کو خط لکھ دیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ کراچی کو دنیا کا بہترین قابلِ رہائش اور محفوظ شہر بنانا ہے، یہ وفاقی اور صوبائی حکومت کا مشترکہ مشن ہے۔

انہوں نے خط میں کہا ہے کہ کے فور منصوبہ کراچی کو فراہمیٔ آب کے لیے اہم ترین ہے، ستمبر 2018ء میں کے فور کی لاگت اور انتظامی معاملے پر سنگین شکایات آئیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر کو لکھے گئے خط میں مزید کہا ہے کہ 2 سال سے مختلف وجوہات سے کے فور منصوبہ زیرِ التواء ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: وفاق اور سندھ کا رابطہ کمیٹی بنانے پر اتفاق

مراد علی شاہ کا اسد عمر کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ وفاق سے کے فور منصوبے کے سلسلے میں مکمل تعاون کرے گا۔

تازہ ترین