• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار اور لاہور قلندرز کے رانا عاطف کی ملاقات


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا عاطف سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں صوبے میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ کے لیے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

رانا عاطف نے عثمان بزدار کو لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

اس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور قلندرز نے کرکٹ کے فروغ کے لیے مثالی اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھرپور طور پر سپورٹ کرتا ہوں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، وہاں کے نوجوانوں کو کھیلوں کے لیے مزید سہولتیں فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کےلیے ہم نجی شعبے کی ہر موڑ پر حوصلہ افزائی کریں گے۔

تازہ ترین