• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا کو پاکستان جانے کا مشورہ، ہمیں نہیں چاہئے، پاکستانیوں کا جواب

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنے بے باک بیانات کی وجہ سے آئے روز بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔ اس بار اداکارہ نے ممبئی شہر کو ’پاکستان کے زیرانتظام کشمیر‘ اور ممبئی پولیس اور حکام کو طالبان سے تشبیہ دے کر انتہاءپسند ہندوؤں کی دم پر پاؤں رکھ دیا ہے اور وہ حسب دستور کنگنا رناوت کو بھی پاکستان چلے جانے کا کہہ رہے ہیں۔ان انتہاءپسند ہندوؤں کی طرف سے کنگنا رناوت کو پاکستان جانے کا کہنے پر پاکستانی صارفین نے کچھ ایسا ردعمل دینا شروع کر دیا ہے کہ سن کر آپ کو ہنسی آ جائے گی۔ ویب سائٹ’پڑھ لو‘ کے مطابق بھارت میں کنگنارناوت کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر ’کنگنا پاگل ہے‘ کا ہیش ٹیگ سرفہرست جا رہا ہے۔ بھارتی سوشل میڈیا پر ہندوؤں کی اکثریت کنگنا کو پاکستان جانے کو کہہ رہی ہے جس کا جواب پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ’نو، تھینکس‘ سے دے رہے ہیں۔ گویا یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ کسی بھارتی شخصیت کو بھارتیوں نے ملک سے نکل جانے اور پاکستان چلے جانے کو کہا ہے اور پاکستانیوں کی طرف سے’باالفاظ دیگر’آپ کا شکریہ، ہمیں نہیں چاہیے“ کہا جا رہا ہے۔معروف پاکستانی صحافی مہر تارڈ نے کنگنا کی اس ٹویٹ کے جواب میں انہیں کہا ہے کہ ”ڈیئر کنگنا برائے مہربانی اپنی سیاسی یا کسی بھی دوسری جنگ میں ہمارے ملک کا نام ملوث مت کریں۔ پاکستان میں ہم اپنے قومی ہیروز کے گھر اور دفاتر مسمار نہیں کرتے۔ ایک پاکستانی صارف پرنیا خان نے کنگنا کو جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ”شہرت پانے اور میڈیا کی نظروں میں رہنے کے لیے کنگنا نے جو رویہ اختیار کر رکھا ہے اب وہ قابو سے باہر ہو رہا ہے۔ کیا تمہارا گھر پاکستان حکام نے تباہ کیا ہے؟ برائے مہربانی پاکستان کو اس میں ملوث نہ کرو۔ ہمارے پاس پریشان ہونے کے لیے اور بڑے معاملات ہیں۔ خوش رہیں۔“

تازہ ترین