• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کے بعد بحرین کا اسرائیل سے مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے کااعلان

امارات کے بعد بحرین کا اسرائیل سے مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے کااعلان


واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور بحرین میں امن معاہدے کا اعلان کردیا ہے، اسرائیل اور بحرین کے درمیان مکمل سفارتی تعلقات ہوں گے، متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین گزشتہ ایک ماہ کے دوران اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے والا دوسرا عرب ملک بن گیا ہے۔ فلسطین نے اسرائیل اور بحرین امن معاہدے کے مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کی پیٹ میں چھرا گھونپنے کے مترادف قرار دیا ہے۔مصر کے صدر جنرل الفتح السیسی نے اسرائیل، بحرین امن معاہدے کو تاریخی اقدام قرار دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے ٹوئٹر پر کہا کہ ’’تاریخ میں آج ایک اور بڑی پیش رفت ہوئی ہے، 30 دن میں دوسرے عرب ملک نے اسرائیل کے ساتھ امن قائم کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پر امریکا، بحرین اور اسرائیل کے مشترکہ بیان کی کاپی بھی شیئر کی ہے۔ مشترکہ بیان کے مطابق اسرائیل اور بحرین کے درمیان مکمل سفارتی تعلقات ہوں گے۔ بحرین معاہدے پر راضی ہوگیا ہے اور اسرائیل سے معاہدے پر باقاعدہ دستخط 15 ستمبر کو وائٹ ہائوس میں ہوں گے۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ٹرمپ نے جمعے کے روز اعلان سے قبل ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی ہے۔ وائٹ ہائوس نے اسے ایک تاریخی دن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ نائن الیون کے موقع پر یہ اعلان خوشی کی بات ہے۔

تازہ ترین