کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت سے پاکستان لوٹنے والے ہندو خاندان کا گھوٹکی پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ گھوٹکی پہنچنے پر ڈی سی آفس میںہندو خاندانوں کا پرتپاک استقال کیا گیا۔ہندو خاندان نے ڈھرکی کے مندر میں حاضری دی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہند وخاندانوں کے سربراہوں کنہیا لال اور نانک رام نے واہگہ بارڈر پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں کوئی مذہبی آزادی ہے اور نہ ہی روزگار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں جھونپڑیوں میں رہنا پڑا، بھارت کے شہر جودھ پور میں اس وقت 28ہزار پاکستانی ہندو شہری پھنسے ہوئے ہیں جو اپنے آبائی ملک پاکستان واپسی کے منتظر ہیں۔