لاہور(نمائندہ جنگ)گزشتہ ہفتہ کے دوران چکن، آٹے،، گھی، چاول اور دالوں سمیت روزمرہ استعمال کی 22 اشیا سترہ فیصد تک مہنگی ہو ئیں جبکہ ہفت روزہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح بارہ فیصد کے قریب پہنچ گئی، سب سے زیادہ اضافہ خوراک کی اشیا میں ہوا ، ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے تقابلی موازنہ کے مطابق ، مرچ پائوڈر کی قیمت میں31.86فیصد ، دال مونگ 42 فیصد، ٹماٹر 37 فیصد، انڈے، دال ماش 35 فیصد، چینی 25 فیصد، دال مسور 24 فیصد،بریڈ 19 فیصد،آٹا ، گھی ،گڑ 17 فیصد، چاول کی قیمت 15 فیصد بڑھ گئی۔۔ ہفتہ کے دوران کے دوران چکن ، آٹے ، گھی، چاول، انڈوں ، تمام دالوں، دودھ، دہی، مٹن، بیف، گڑ،بریڈ کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔