• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بذریعہ وزارت خارجہ جاری

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور کی احتساب عدالت نے شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بذریعہ وزارت خارجہ جاری کردئیے۔

احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیاجس میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک ہونے کے باعث سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری عمل درآمد ہونے تک برقرار رہیں گے۔

تازہ ترین