• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کن بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں، WHO نے بتا دیا


عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نےبچوں میں کورونا وائرس کی وباء سے متعلق احتیاطی ہدایات جاری کر دیں۔

عالمی ادارۂ صحت نے بچوں میں ماسک کے استعمال سے متعلق درجہ بندی کر دی، یہ درجہ بندی 5 سال سے کم عمر بچوں، 6 سے 12 سال کے بچوں اور 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے کی گئی ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے، ضروری ہو تو والدین 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے میں مدد کریں۔

اسکول یا گھر سے باہر جاتے وقت 6 سے 12 سال کی عمر کے بچے ماسک پہنیں، کورونا وائرس سے متعلق 12 سال سےزائد کے بچے بڑوں کی طرح احتیاط اختیار کریں۔

بچوں کو کھیل کے میدان میں کھیلتے ہوئے ماسک نہیں پہننا چاہیئے، بچوں کیلئے کھیل کی سرگرمیوں میں کورونا گائیڈ لائنز کا خیال رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

WHO کا دنیا کو کورونا کیخلاف پاکستان سے سیکھنے کا مشورہ

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں غیر معمولی اضافہ

اسکول میں بچوں کے لیے کھیل کے دوران ایک میٹر کا فاصلہ رکھا جائے، اسکولوں میں ساتھ کھیلنے والے بچوں کی تعداد میں کمی کی جائے۔

ڈبلیو ایچ او کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسکولوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بچوں کو ہاتھ صاف رکھنےکی سہولت اور ماسک کے استعمال کی ترغیب دی جائے۔

تازہ ترین