• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آخر ان کی پہچان کس سے ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر انھوں نے ایک پیغام جاری کیا، جس کے ساتھ انھوں نے سالگرہ کے کیک کی ایک تصویر شیئر کی۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اس کا ہر حصہ میری پہچان ہے۔ 

مومنہ نے کہا کہ میں پاک سر زمین کی خدمت کے لیے جیتی ہوں اور اپنی ممکنہ صلاحیتوں کے ساتھ اس کی خدمت میں اپنا حصہ ڈالتی ہوں۔

انھوں کیک دینے والے شخص کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ اس متفکر طرح کے کیک کا بہت شکریہ۔

مزید پڑھیے:

ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کیک سے بہتر میری نمائندگی نہیں ہوسکتی تھی۔


مومنہ مستحسن نے اپنے پیغام میں پاکستان پائندہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا۔

واضح رہے کہ کیک پاکستان کے نقشے کی طرح بنا ہوا تھا جس میں ملک کے مشہور تاریخی مقامات کو بھی دکھایا گیا تھا، جبکہ اس ساتھ مومنہ مستحسن کی تصویر بھی موجود تھی۔

تازہ ترین