• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون زیادتی کیس، اصل ملزمان جلد گرفتار ہوں گے، پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے امید ظاہر کی ہے کہ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے اصل ملزمان جلد گرفتار ہوں گے۔

نوشہرہ میں کارکنوں سےخطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، جسے وزیراعلیٰ پنجاب خود دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک لوٹنے والے چوروں اور لٹیروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ احتساب کے معاملے میں عمران خان کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور نہ کسی کو این ار او دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کی حکومت کو کئی مشکلات درپیش ہیں۔

تازہ ترین